• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: کیپٹل ہل حملہ کیس، پہلے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کیپٹل ہل حملہ کیس میں پہلے ملزم کو 4سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی اور جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ نے حملہ آور مائیکل اسپارکس کو 4سال اور 5ماہ کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر 2000ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا۔سرکاری وکیل کے مطابق سزا ختم ہونے کے بعد اسپارکس کو 3 سال تک نگرانی میں بھی رکھا جائے گا۔ امریکی اخبار کا بتانا ہے کہ مائیکل اسپارکس کو مارچ میں وفاقی جیوری نے شہری بےنظمی میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔ کیپٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے موقع پر مائیکل اسپارک اور ان کے دوستوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ ہم اس بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں۔ کیپٹل ہل پر حملے سے 3 روز قبل بھی مائیکل اسپارک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا جائے، یہ باغی ہیں۔
یورپ سے سے مزید