• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

96سالہ خاتون برطانیہ کی معمر ترین مجرم قرار

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں 96سالہ خاتون نے گزشتہ برس گاڑی کی ٹکر سے 76سالہ شخص کو ہلاک اور 80سالہ خاتون کو زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اعتراف جرم کے بعد 96 سالہ جون ملز کو خطرناک ڈرائیونگ سے کسی شخص کی جان لینے کے جرم کا معمر ترین مجرم کہا جارہا ہے۔جون ملز صرف چند قدم ہی چل سکتی ہیں، وہ عدالت میں وہیل چیئر پر پیش ہوئیں اور اپنے جرم کا اعتراف کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 2 اگست کو جون ملز کی گاڑی کی ٹکر سے 76 سالہ برینڈا جوئس ہلاک جب کہ ایک 80 سالہ خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔جون ملز کے وکیل نے کہا کہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد جون ملز فوری طور پر ردعمل نہ دے سکیں جس کی وجہ سے گاڑی راہ گیروں سے ٹکرا گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت میں جون ملز کو سزا سنائی جائے گی۔
یورپ سے سے مزید