• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی نتائج کی تبدیلی ٹرمپ کو نئی فرد جرم کا سامنا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عائد کردی گئی۔ اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سابق صدر کو ان کے خلاف مجرمانہ مقدمہ چلانے سے وسیع استثنا حاصل ہے،تاہم لیکن استغاثہ نےمضبوط دلائل دے کر عدالت کو نظر ثانی پر مجبورکردیا۔ نظرثانی شدہ فرد جرم 36 صفحات پر مشتمل ہے اور صدارتی استثنا سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے متن کو نئی فرد جرم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تازہ فردِ جرم45سے کم کرکے 36صفحات پر محیط کردی گئی ہے، جس میں ٹرمپ کے خلاف وہی 4 الزامات برقرار رکھے گئے ہیں، جیسا کہ سابقہ فرد جرم میں تھے۔اس میں بنیادی نکتے کو برقرار رکھا گیا ہے کہ ٹرمپ 2020میں ہار گئے تھے لیکن انتخابی نتائج کو تبدیل کرکے اقتدار میں رہنے کے لیے بضد تھے۔
یورپ سے سے مزید