• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو نے امریکی اور کینیڈین سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دیدیا

میکسیکو سٹی ( نیوزڈیسک) میکسیکو کے صدر اندریس مانوئل لوپیز اوبرادور نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکا اور کینیڈا کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا ۔ سرکاری محل میں یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوبرادور نے اعلان کیا کہ امریکا اور کینیڈا کے سفیروں کے ساتھ تعلقات فی الحال معطل کر دیے گئے ہیں ، کیوں کہ انہوں نے ہماری عدالتی اصلاحات پر تنقید کی تھی۔ سفیروں کو میکسیکو کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم انہیں یہ نہیں بتائیں گے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے لیکن ہم ان سے احترام اور سمجھداری کی توقع ضرور کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید