• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوئٹزر لینڈ( پ ر) سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پاکستانی صحافیوں کی یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب ہوئی جس کی میزبانی پاک سوئس ایسوسی ایشن نے کی تقریب میں یورپ بھر سے پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر تنظیم کی پہلی کابینہ منتخب کی گئی ۔تنظیم کے بانی و صدر جرمنی سے شاہد امیر گورائیہ، جنرل سیکرٹری ناروے سے محمد زنیر، سینئر نائب صدر جرمنی سے سید حید ر نقوی ، نائب صدر ہالینڈ سے ڈاکٹر کامران، فنانس سیکرٹری سوئٹزر لینڈ سے فہیم شہزاد، انفارمیشن سیکرٹری گریس سے خالد مغل، جوائنٹ سیکرٹری برلن سے مطیع اللہ خان جب کہ ایڈوائزری بورڈ میں ہالینڈ سے منصور احمد، عمران مہر، احسان اللہ شامل ہیں، امبر جیلانی کو آپریشن انچارج نامزد کیا گیا ہے اس تنظیم کا بنیادی مقصد پاکستانی اور یورپی صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ رانا شہزاد رفاقت چیئرمین پاک سوئس ایسوسی ایشن نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو دیارِ غیر میں مضبوط اور بااختیار بنایا جائے۔دیگر عہدیداران نے کہا یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا قیام اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس کی بنیاد تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ رکھی گئی ہے اور اس کے مقاصد میں کوئی سیاسی عزائم شامل نہیں ۔
یورپ سے سے مزید