• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں محفل نعت منعقد کی جائے گی

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن یو کے کے بانی اور چیئرمین استاد القراء قاری جاوید اختر چشتی نے کہا ہے کہ رسول اللہ رحمت اللعالمین ہیں اور پوری دنیا کیلئے امن اور آشتی کا پیغام لے کر تشریف لائے ہم30 سال سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت اور نعت کی محافل کے ذریعے سے نوجوان نسل میں اسوۂ حسنہ اور رسول کریم سرور کونین ﷺ کی محبت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ31تاریخ بروز ہفتہ کو مانچسٹر کی مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں 30ویں سالانہ انٹرنیشنل محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ قاری جاوید اختر چشتی نے کہاکہ یہ محفل نوجوان نسل اور برطانیہ میں رہنے والے مسلمانوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
یورپ سے سے مزید