• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودی آباد کار مسجد ’’الاقصیٰ‘‘ پر دھاوا بول سکتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

تل ابیب (نیوز ڈیسک) یہودی قابضین (آبادکار) آنے والے ہفتوں میں مسجدِ الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوا بول سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو مالی معاونت کرے گی۔ یہودی آبادکاروں کی مدد کےلیے اسرائیلی وزارتِ میراث پانچ لاکھ 45ہزار امریکی ڈالر مختض کرے گی۔ اسرائیلی وزارتِ میراث مسجد الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوے کے سلسلے میں پولیس اجازت کےلیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔
یورپ سے سے مزید