اوسلو(ناصراکبر) پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی کمیونٹی رہنمااور خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی تھیں۔ تقریب میں آمد پر سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی اور دیگر مہمانوں کا استقبال چیف آرگنائزرچوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، صدر پاک ناروے فورم مہر محمد عباس چوہدری، جنرل سیکرٹری وسیم شہزاد، راجہ عاشق حسین، چوہدری اقبال بھاگو،چوہدری خالد کسانہ، چوہدری طاہر زمان، ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس اوردیگر نے کیا تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری وسیم شہزاد نے انجام دیئے۔ قاری عبداللہ عزیز نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ نعت رسول مقبول ﷺصاحبزادہ یاسین سعید نے پیش کی ۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔تقریب میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، ویلفیئر قونصلر آصف حمید، فرح ناز، ناہید یاسمین، ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس ،مریم حسین، راجہ عاشق حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے پاک ناروے فورم اور ان کی انتظامیہ کو جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دی اور1947کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو یہ بھی پیغام دیا کہقومی ائر لائن کے سلسلے میں پاکستانی حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جیسے ہی یورپی یونین اجازت دے گی فلائٹ آپریشن کاآغازاوسلو ناروے سے ہوجائے گا۔اس موقع پر سعدیہ الطاف قاضی نے جماعت اہل سنت کے امام سید نعمت علی بخاری ، آصف حمید اوردیگر کے ہمراہ پاکستان کے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں وقاص احمدمتیال، شیخ طارق محمود ، چوہدری اشتیاق احمد برنالی ،چوہدری ظفر نواز حقیقہ، شمعون چوہدری ،چوہدری پرویز اختر بھٹی، چوہدری شبیرمہمند چک ،چوہدری ساجد علی، چوہدری جاوید چک دینہ، چوہدری محمد اشرف مہر، محمد افضل چوہدری ،سجاد داد پوہلہ، شیخ فواد انور، محمد اسلم چوہدری،چوہدری خالد محمود،چوہدری صدیق دھکڑ ،منشا خان، اتم چوہدری، طاہر اکرم ٹھیکریاں، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، میر ناصر چوہدری، نذر عباس ایڈوکیٹ پکھوال، چوہدری بہادر خان، رانا اسلم، چوہدری ساجد علی ،چوہدری تنویر ، چوہدری غلام سرور، چوہدری صلابت، عبدالمنان ملک، حفیظ، رضیہ بی بی اور خواتین نے بھی شرکت کی۔