اورمچی ( آئی این پی ) سنکیانگ کے ترقی یافتہ اور جدید علاقے اوزو ن بارخ کی سربراہ یانگ یانگ نے کہا ہے کہ چین نسلی اقلیتوں کے رسم و رواج، زبانوں اور مذہبی عقائد کا احترام اور تحفظ کرتا ہے، چین میں 35000سے ز ائد مساجد، 33500 مندر، اور تقریبا 60000گرجا گھر شامل ہیں، عالمی برادری کے لوگوں کا سنکیانگ کا دورہ کرنے کا بہترین وقت ہے ، اس سے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستانی میڈیا وفد نے سنکیانگ کے علاقے یننگ کی چاہ بوچار کاونٹی میں قازق اور شیبے اقلیت کا "عروج اور چمک" دیکھی۔ دونوں چین کے 56 نسلی گروہوں میں شامل ہیں۔ دریں اثنا جدید گاوں (اوزو ن بارخ آبادکاری) کی سربراہ یانگ یانگ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور گاں اور رہائشیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پہاڑوں میں رہنے والے غریب قازق اور ان کے جانوروں کے ریوڑ وں کو چین کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے تحت یہاں آباد کیا گیا ہے اور انہیں بہتر زندگی گزارنے کے لئے وافر وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔