• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات 2:دوستوں سمیت 5نوجوان جاں بحق، 12 زخمی

لاہور،فیروزوالہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے ،سول لائنز کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکراگیا، 2 دوست 16 سالہ حسنین اور 27 سالہ سلیمان جاں بحق ہوگئے۔ لوئر مال پر ٹرک کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان دم توڑ گیا۔ فیروز پور روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 16 سالہ نوجوان میر ولد ندیم عمر جاں بحق ہوگیا ۔ ضلع کچہری کے قریب تیز رفتار کم عمر 12سالہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹرک سے ٹکر ا کر جاں بحق ہو گیا ۔ سول لائنز کے علاقہ مین تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی دونوں زخمی ہوگئے، کاہنہ میں موٹرسائیکل اوررکشہ کی ٹکرسے عبدالرحمان علی اور زین زخمی ہوگئے، سگیاں بائی پاس پر کار اورٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افرادزخمی ہوگئے ۔
لاہور سے مزید