لاہور (جنرل رپورٹر ) وزیر ریلوےحنیف عباسی نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ریلوے ٹریک پرتمام انجینئرنگ رکاوٹیں ایک ماہ میں ختم کر دی جائیں گی جس کے بعد سفری دورانیہ کم ہو جائے گا جبکہ ماہ دسمبر تک مزید 100نئی کوچز ریلوے سسٹم میں داخل ہو جائیں گی ،لاہور ڈویژن کی زمین آکشن کرنے والے تینوں افسرکو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کواٹر میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں وزیر ریلوے کو مسافر ٹرینوں کی باقاعدگی سے آمد و رفت اور تاخیر کی وجوہات، ٹرینوں کی کمرشل منیجمنٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔