• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو اجاگر کرنا،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر سرپرستی یہاں گورنر ہاؤس لاہو میں ہونے والے دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں گورنر ایلون نے ایکٹرز ایلون کو 9 وکٹ سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ اینکرز ایلون اور ڈپٹی سپیکر پلئینگ الیون کے مابین ہوا جو اینکرز الیون نے 3 رنز سے جیت اپنے نام کر لی۔ پہلے دن کے تیسرے اور آخری میچ میں گورنر ایلون نے ڈپٹی سپیکر پلئینگ الیون کو 76 رنز سے شکست دے دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو اجاگر کرنا اور دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیل ہم آہنگی اور مثبت روابط کا ذریعہ ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ گذشتہ سال بھی گورنر ہائوس میں اسی طرح کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک گورنر ہائوس میں مقیم ہوں اس طرح کے ایونٹ جاری رہیں گے۔
لاہور سے مزید