لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو مضرِ صحت پانی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 16 اضلاع میں فلٹریشن اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی، جس میں سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی نوید احمد نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل 30 جون 2026ء تک کی جائے گی، جس سے تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔منصوبے کے آپریشنز اور مینجمنٹ کی منظوری صوبائی کابینہ دے چکی ہے۔