لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ-ایم ڈی کیٹ کے امتحان بارے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور سے تبادلہ خیال کیا -صوبائی وزیر نے یو ایچ ایس میں قائم ایم ڈی کیٹ کنٹرول آفس کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ عملہ سے ملاقات کی- اس موقع پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے امتحانی مراکز سے براہ راست رابطے کا بھی جائزہ لیا گیا سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کی معاونت سے صوبے کے 12 شہروں میں 27 امتحانی مراکز میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں -صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مانیٹرنگ ٹیم سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ، فوکل پرسنز اور اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ کی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہیں -میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہے۔