• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ کے بولر کا کارنامہ، ٹی 20 میں چاروں اوور میڈن کرا دیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے کوٹے کے چاروں اوورز میڈن کراکرتاریخ رقم کر دی۔ منگولیا کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں انہوں نے کوئی رن دیے بغیر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ اس سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور کیوی بولر لوکی فرگوسن انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں چاروں میڈن اسپیل کر چکے ہیں۔