• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر دوسرا، 17 واں مجموعی وائٹ واش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سر زمین پر وائٹ واش ہوا ہے ۔ 2022 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر اس کو وائٹ واش کیا تھا۔ پاکستان ٹیم دو مرتبہ نیوٹرل وینیو پر بھی اپنی ہوم سیریز ہار چکی۔ 2002 میں آسٹریلیا نے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات جبکہ 2017ء میں سری لنکا نے یو اے ای میں 0-2 سے ہرایا تھا۔ یہ پاکستان ٹیم کی مجموعی طور پر 17 ویں سیریز میں وائٹ واش شکست ہے۔ 13 سیریز پاکستان حریف کے ہوم گراؤنڈ پر ہارا ہے، جن میں سے 7 سیریز وائٹ واش کا سامنا اسے آسٹریلیا میں کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا میں 1972ء، 1999ء، 2004ء، 2009ء، 2016ء اور 2023ء کے ہر ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے جبکہ 2002ء، 2013ء اور 2018ء میں جنوبی افریقا میں وائٹ واش کی شرمندگی دیکھنا پڑی ہے ۔2016 اور 2020ء میں نیوزی لینڈ میں وائٹ واش شکست ہوئی تھی، دونوں سیریز پاکستان 0-2 کے مارجن سے ہارا تھا۔2014 میں سری لنکا میں 0-2 سے وائٹ واش ہوا اور اب ہوم گراؤنڈ پر بنگلا دیش نے 0-2 سے ہراکر وائٹ واش مکمل کر لیا ہے۔