نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے گزشتہ روز ایکسائز آفیسر کی آسامیوں کے لیے جسمانی ٹیسٹ کے دوران 12 درخواست دہندگان کی موت کے بعدتحقیقات شروع کردیں، مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نے ملک میں بے روزگاری کے بحران کے پیمانے کو واضح کیا ہے۔بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں مرطوب موسم میں 10 کلومیٹر (6.2 میل) دوڑ کی سیریز کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔مرنے والے نوجوان سرکاری محکمہ ایکسائز میں کانسٹیبل کی 583 ملازمتوں کے لیے کوشاں 5لاکھ درخواست دہندگان میں شامل تھے،اوسطاََ کانسٹیبل کی ہر پوسٹ کیلئے 850 امیدواروں نے درخواست دی۔