• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان مسئلے کا فیصلہ میدان جنگ میں ہی ہونا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ( نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان مسئلے کا فیصلہ میدان جنگ میں ہی ہونا ہے،سب کچھ ہم نے ہی کیا ہے اور اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد وخودمختار ریاست کی حیثیت سے ہمیشہ قائم ودائم رہے گا، دہشت گرد کو دہشت گرد کہنا اور اس سے دہشت گردوں جیسا سلوک کرنا چاہیے، دہشت گردی لعنت ہے ،معصوم لوگوں کا قتل نہ روایات ہے نہ اخلاق ہے ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید