کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کےسابق چیئرمین میاں رضاربانی نےسینیٹ میں پیش کئے گئے ’’پیس فل اسمبلی پبلک آرڈر بل‘‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس قانونی مسودہ کی بالکل حمایت نہ کرے۔ اس بل کے ذریعے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اسلام آباد میں وفاقی دارلحکومت میں عوامی اجتماع کوتقریراور پابندی لگانے کی اجازت دی گئی ہے،ا س مجوزہ قانون میں تین سال تک سزا تجویز کی گئی ہے اور غیرواضح جرمانہ بھی رکھا گیا ہے جس کا نفاذعوامی اجتماعات میں شامل افراد پرہوگا۔ دوسری مرتبہ ایسے اجتماعات میں شمولیت پردس سال تک کسی سزا کو تجویز کی گئی ہے۔