• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کرکٹرز کا وطن واپسی کا سفر رات گئے کراچی پہنچے، آج روانگی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز میں راولپنڈی میں تاریخی واش آؤٹ کرکے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کے مرحلے میں رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم رات کراچی میں قیام کرے گی، کھلاڑیوں کی بدھ کی صبح دو مختلف پروازوں سے وطن واپسی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر بنگلا دیشی ٹیم کو وی وی آئی پی پروٹوکول اور سخت ترین سیکورٹی دی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ سے قیام گاہ تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید