• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹا ف رپورٹر) مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالرمہنگا اور سونا سستا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسےکے اضافے سے 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.60روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کے اضافے سے 278.60 روپے سے بڑھ کر 278.75 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 278.97روپے سے بڑھ کر 279.02 روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 279.75 روپے سے بڑھ کر 280.00 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500روپے فی تولہ ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید