کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ تحریک انصاف قانون سازی سے متعلق موقف رکھتی ہے کہ وہ اس کو سپورٹ نہیں کر ے گی ،کیا بیرسٹر گوہر خان کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی اختلافات بہت سنجیدہ ہیں۔
علیمہ خان گروپ، گنڈا پور گروپ،بیرسٹر گوہر گروپ، علی محمد خان گروپ ہیں ۔ یہ سارے گروپس ایک دوسرے کے احکامات نہیں مانتے۔ تجزیہ کارفخر درانی نےکہا کہ پی ٹی آئی کے لئے ووٹنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔یہ ضروری نہیں ہوتا کہ پارلیمانی لیڈر تحریری طور پرپارلیمنٹرین کو آگاہ کریں کہ کس ایشو پر ووٹ کرنا ہے کس پر نہیں کرنا۔
تجزیہ کارسلیم صافی نےکہا کہ اصولی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی سیٹیں ہیں اور پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں۔اس میں نہیں پڑنا چاہئے کہ بیرسٹر گوہر فیصلہ کریں یا کوئی اور کرے۔