کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن سٹی میں پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے4ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘یورپی یونین اور یورپین انویسٹمنٹ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر کارساز کا دورہ کرکے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمدسے ملاقات کی۔حکام نے یورپی انویسٹمنٹ بینک کو بتایا کہ کراچی ڈائیگنوسٹک اسٹڈی کے تحت میٹرو پولیٹن میں پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 04 بلین USD (چار بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔