• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کے فیصلوں کے باعث ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، واوڈا

اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلے کیے اور ان فیصلوں سے اب ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوش اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید