• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان عبوری حکومت ناکام، دہشتگردی کے ثبوت موجود، دفاعی تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ،میجر جنرل (ر) زاہد محمود نےکہا ہے کہ اس وقت تمام پاکستانی اور افغانی شہریوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ہمارے پاس دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں۔پاکستان میں سی پیک کو روکنے کے لئے بھارت ،بین الاقوامی سنڈیکیٹ ،افغان عبوی حکومت اور دہشت گردوں کا چولی دامن کا ساتھ سامنے آگیا۔ایسا لگتا ہے کہ عبوری حکومت اس دہشت گردی کا حصہ بن چکی ہے۔وہ اس کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ ان کو مدد دے رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک اور خطرناک پہلو ہے۔ہمارے لوگ جن کے افغانستان میں رابطے ہیں افغانستان کے لوگوں کو سمجھائیں کہ عبوری حکومت کے یہ اقدامات ان کے لئے نقصان دہ ہیں۔بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ افغانستان کے اس رول کو سمجھیں اور افغانستان پر دباؤ ڈالیں۔
اہم خبریں سے مزید