• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی میڈیا پر نشر و اشاعت پر پابندی کیخلاف اپیل دوبارہ سنگل بینچ کو بھیج دی گئی، چھ ہفتوں میں فیصلے سنانے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بیانات کی نشر و اشاعت پر پابندی کے خلاف کیس سنگل بینچ کو بھجواتے ہوئے اپیل نمٹا دی۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ کیس کا چھ ہفتوں میں حتمی فیصلہ کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس قبل مذکورہ کیس کی سنگل بینچ نے ہی سماعت کی تھی اور سنگل بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا جس پر فیصلے کے خلاف پیمرا نے دور کنی بینچ کے سامنے اپیل دائر کر دی تھی اور موقف اختیار کیا کہ پیمرا کی ہدایات قانون کے دائرے میں ہیں کسی کے خلاف نہیں، پیمرا نے چینلز کو لائسنس کے قواعد و ضوابط پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید