• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے دو ارب کی 138 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی، مراد شاہ نے منظوری دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے خریدنے کی سمری منظور کر لی،تفصیلات کے مطابق سندھ میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے3 ستمبر کو سیکریڑی فنانس سندھ کو لکھے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 2 ستمبر کو 138 ڈبل کیبن4بائی 4 کی خریداری کے لئے ایک ارب 99کروڑ 18لاکھ روپے کی سمری منظور کر لی ہے اس لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پرمنظور کردہ رقم جاری کرے، تاکہ سندھ میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو گاڑیوں کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ،واضح رہے کہ ڈبل کیبن گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔

اہم خبریں سے مزید