• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب کا مطلب صرف سر ڈھاپنا نہیں ہوتا: نمرہ خان


پاکستانی معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ حجاب کا مطلب صرف سر ڈھاپنا نہیں ہوتا بلکہ سر سے پاؤں تک ہر چیز کا پردہ ہوتا ہے، پھر آپ کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کہ آپ کی کوئی بھی چیز کسی غیر محرم کو متوجہ نہ کرے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی میگزین کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔

دورانِ انٹرویو نمرہ خان نے اپنے ماضی میں ادا کیے ہوئے کردار عائشہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ کا حجاب کہاں گیا، تو میں انہیں یہی کہتی ہوں کہ وہ صرف ایک کردار تھا لیکن میں مستقل بنیاد پر حجاب نہیں کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک حجاب صرف اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے بندے کا معاملہ ہے، وہ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم بھی حجاب کریں لیکن میرے لیے حجاب کا مطلب مکمل پردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب کا مطلب صرف سر ڈھاپنا نہیں ہوتا بلکہ مکمل پردہ ہوتا ہے، پھر آپ کی کوئی بھی چیز کسی غیر محرم کو متوجہ نہ کرے، یہ نہ ہو کہ حجاب بھی کر رہے ہیں اور آپ کے بال بھی نظر آ رہے ہیں، آپ پھر سوشل میڈیا پر ریلز بھی بنا بنا کے ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے سابقہ اداکارہ زرنش خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زرنش اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں لیکن جب انہوں نے حجاب لینے کا فیصلہ کیا تو سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کر لی، ایسا نہیں ہے کہ وہ حجاب کے ساتھ ساتھ ریلز بھی بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔

نمرہ خان کے مطابق ممکن ہے کہ بیشتر افراد کا ذریعہ معاش ہی سوشل میڈیا ہو لیکن میں زرنش کو سلام پیش کرتی ہوں اور ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، بہت کم لوگوں میں اتنی ہمت ہوتی ہے کہ وہ اتنا بڑا فیصلہ لیں اور پھر اس پر قائم رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید