راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190ملینپاونڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت درخواست پر فیصلہ حتمی ریفرنس کے فیصلے تک محفوظ کر لیا،مزید سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیاانکے وکلا عثمان گل، چوہدری ظہیر عباس بھی پیش ہوئے اور تفتیشی میاں عمر ندیم پر جرح کی ۔