اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر کی لائسنسنگ درخواستوں کی جانچ کے لیے تشکیل کمیٹی نے کام شروع کر دیا ۔ڈائریکٹر جنرل عابد محمود کی سربراہی میں کمیٹی سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کی انضمام لائسنس کے فوری فیصلے سناے گی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 کے تحت رجسٹرڈ افراد کے انضمام کے لیے لائسنس کے اجرا کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے مقصد سے ایک نئی کمیٹی گزشتہ ہفتہ تشکیل دی تھی ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے سابقہ نوٹیفکیشن نمبر 1406(SA-M(IR-Ops)/2025-R مورخہ 16 جون 2025 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔