اسلام آباد(طاہر خلیل)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کثیرالجہتی سطح پر عالمی اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرینہ بین الاقوامی تنازعات بالخصوص فلسطین اور جموں و کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے۔