اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، پاک بھارت جنگ میں ملی عزت کے استحکام کیلئے عمران خان کا باہر آنا ضروری ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔