کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر سے سے ملنے والے مواد کی کیمیکل ایگزامن رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ تفتیش کاروں نے گھر سے مجموعی طور پر چھ سیمپل کیمیکل ایگزمین کے لئے جمع کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق گھر میں میں ملنے والے تمام پیالوں میں نمک ہی نکلا ہے ۔رپورٹ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام کے تمام پیالوں میں نمک پایا گیا ہے۔ گھر کے کچن سے ملنے والی نمک دیگر پیالوں سے مختلف ہے۔کچن سے ملنے والا نمک آؤڈائز نمک ہے جو پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے ۔اتنی مقدار میں سمندری نمک گھر میں بدبو کم کرنے کے لئے رلھا گیا تھا یا کسی اور وجہ یہ نہیں پتہ لگایا جاسکا ہے۔