کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمزکراچی نے ایک ارب 15کروڑ روپے مالیت کی ضبط شدہ اشیا تلف کردیں،ترجمان کسٹمز کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے زیراہتمام بدھ کو ضبط شدہ مضر صحت ممنوعہ اسمگلڈ شدہ/زائد المیعاد اشیا اور منشیات کو تلف اور نذرآتش کرنے کی تقریب گڈاپ ٹاؤن کراچی میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی تھے ۔تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر یاسر کلور، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی ،ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر رابیل کھوکر،ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر شہزاد علی، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ASO بسمہ جتوئی,اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ یاسر کبیر گجر، پاکستان کسٹمز کے دیگر کلکٹریٹس کے افسران، مختلف محکموں کے سینئر افسران، سندھ رینجرز، سندھ پولیس، حساس اداراوں/ایجینسیز کے نمائندوں، کاروباری شخصیات اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ بسمہ جتوئی نے افتتاحی کلمات میںانفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کامیاب کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اسی طرح سے زمینی اور سمندری اسمگلنگ کے تدارک کے لئے بر سر پیکاررہے گا ۔