کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی ا ے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے موچکو میں چھاپہ مارکر 3غیر ملکی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،گرفتار ملزمان میں محمد ذاکر الاسلام ،راسیل مندول، محمد اشرف الجمال، محمد سہیل اور شاہزیب خان شامل ہیں ،گرفتار ملزمان ایجنٹ کی مدد سے غیرقانونی طور پہ ایرانی سرحد عبور کرنا چاہتے تھےابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر براستہ ترکی یورپ جانے کے خواہشمند تھے گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔