کراچی (نیوز ڈیسک)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے پاکستان کو ʼʼبیمارستان ʼʼبنا دیا ہے ماہرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ غیر صحت مند طرز زندگی ہے یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم بہ عنوان ʼʼلائف ا سٹائل میڈیسن صحت کی بنیادوں کی نئی تعریف ʼʼسے خطاب کرتے ہوئے کہیں سمپوزیم میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین صحت ،محققین اور پروفیشنلز نے شرکت کی اور اس بات پر زور دیا کہ طرز زندگی پر مبنی طب کو پاکستان کے نظام صحت میں ایک بنیادی جزو کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے ۔