• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ قادیانیت عالمی استعمار انگریز نے پیدا کیا، مولانا عبدالغفور حیدری

لاہور (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہاکہ 7ستمبر 1974ء پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اس عظیم معرکہ کو جیتے ہوئے آج 50سال مکمل ہو چکے ہیں آج 7ستمبر مینار پاکستان گراؤنڈ میں 50سالہ گولڈن جوبلی تحفظ ختم نبوت کانفرنس منائی جا رہی ہے۔ وہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں جے یو آئی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ر ہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع مولانا امجد خان،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا علیم الدین شاکر اور دیگر موجودتھے ۔مولانا حیدری نے کہاکہ فتنہ قادیانیت عالمی استعمار انگریز نے پیدا کیا ۔
لاہور سے مزید