• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع پاکستان کی تاریخ میں نمایاں حیثیت ہے، پرویز اقبال لوہسر

پیرس (رضا چوہدری) معروف سماجی شخصیت چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا ہے کہ 6ستمبرکا دن ہماری قومی و عسکری تاریخ میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے، اس دن ہماری بری ،بحری اور فضائی افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے تھے۔ جنگ ستمبرکے موقع پر قومی اتحاد ویکجہتی کا جذبہ ہماری مسلح افواج اور قوم کیلئے سنگ میل ثابت ہوا تھا اب بھی قومی یکجہتی ملک کی سلامتی کیلئےانتہائی ضروری ہے کہ مٹھی بھر عناصر ملک کے اندر اوورسیز سطح پر ڈیجیٹل دہشت گردی کے زریعے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم اوورسیز پاکستانی بیرون ممالک بیٹھے ڈیجیٹل دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کےلئے تن من دھن لگا دیں گے اور ان کے مکمل خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اوورسیز پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈیجیٹل دہشت گردی کرنے والے عناصر کے سہولت کاروں پر بھی ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی نشاندہی ہو چکی ہے، ان کا بھی جلد محاسبہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نےمعرکہ ستمبر میں بےمثال جرأت اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا، وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے پر پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پُرعزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہے، ہمارا ہرافسر اورسپاہی جذبہ ستمبر کو دل میں بسائے ہوئے ملک کی سلامتی اور تحفظ کا فرض نبھارہا ہے۔

یورپ سے سے مزید