• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 80 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں: رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ـــ فائل فوٹو
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ـــ فائل فوٹو

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 80 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

رانا سکندر حیات نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 90 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکلز پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

 رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بچے دوپہر کی شفٹ میں اسکلز کی تربیت حاصل کر سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید