• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائیکورٹس میں زیر التوا 62 ہزار مقدمات 30 سال سے زیادہ پرانے ہیں

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی مختلف ہائی کورٹس میں تقریبا 62,000 ایسے مقدمات زیر التوا ہیں جو 30سال سے زیادہ پرانے ہیں اوران میں 1952سے زیر التواء تین مقدمات بھی شامل ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہائی کورٹس میں 1954سے اب تک چار اور 1955سے نو مقدمات زیر التواء ہیں۔ 1952سے زیر التوا تین مقدمات میں سے دو کلکتہ ہائی کورٹ اور ایک مدراس ہائی کورٹ میںہے۔

دنیا بھر سے سے مزید