• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن پریس ایسوسی ایشن کا غزہ میں فوری داخلے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) فارن پریس ایسوسی ایشن کا غزہ میں فوری داخلے کا مطالبہ، اسرائیلی رویہ حیران کن ہے جو آزاد پریس کے جمہوری نظریات سے وابستگی کا دعویٰ کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تباہ کن جنگ کے ایک سال بعد بھی اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کے لیے غزہ تک آزادانہ رسائی پر پابندی پر فارن پریس ایسوسی ایشن (ایف پی اے) نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری داخلے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں ایف پی اے کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسے ملک کے لیے چونکا دینے والا رویہ ہے جو آزاد پریس کے جمہوری نظریات کے لیے اپنی وابستگی کا دعویٰ کرتا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے اتنا طویل اور سخت انفارمیشن بلیک آؤٹ نافذ نہیں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید