• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا، سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے، 30 افسران کو پھانسی

سیئول (آئی ا ین پی ) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سیلاب سے قبل حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 30افسران کو پھانسی دے دی ہے۔ ذرائع ابلاغ اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ 30افسران کو پھانسی شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے حکم پر دی گئی ہے۔ شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں تباہ کن سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہونے کے علاوہ 1500سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔ جنوبی کوریا کا دعوی ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے اس تباہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید