• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی عضلات کیساتھ پہلی روبوٹک ٹانگ پھرتی سے چھلانگ لگانے کے قابل

پیرس (اے ایف پی) محققین نے گزشتہ روز کہا کہ انہوں نےمصنوعی عضلات کے ساتھ پہلی روبوٹک ٹانگ کو ڈیزائن کیا ہے،تیل سے بھرے تھیلے مشینوں کو انسانوں کی طرح حرکت کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو ایک حد تک سطح پر پھرتی سے چھلانگ لگا سکتے ہیں۔سوئٹزرلینڈ کی ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے روبوٹکس کے پروفیسر نے وضاحت کی کہ روایتی ہیومنائیڈ روبوٹ فیکٹری کی تعمیراتی لائنوں پر استعمال ہونے والوں کی طرح موٹرز اور دھاتی جوڑوں کے ساتھ بنائے ہیں۔انتہائی مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے جسیم روبوٹس اگر لوگوں کے گھروں میں داخل ہوتے ہیں تو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں کیٹزچمن نے کہا کہ اگر کوئی روبوٹ آپ پر گرے تو یہ کافی تکلیف دہ ہو گا۔

دنیا بھر سے سے مزید