• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن کی رضاکارانہ آبائی ملک لوٹنے والے تارکین وطن کو 34 ہزار ڈالر کی پیشکش

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن کی حکومت نے گزشتہ روز کہا کہ وہ سویڈن سے وطن واپس جانے کا انتخاب کرنے والے تارکین وطن کے لیے گرانٹ میں زبردست اضافہ کرے گی، تاکہ مزید تارکین وطن کو ایسا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ سویڈن ڈیموکریٹس کی حمایت یافتہ امیگریشن مخالف دائیں بازو کی حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ 2026 تک رضاکارانہ اپنے آبائی وطن لوٹنے والے تارکین وطن ساڑھے تین لاکھ سویڈش کرونر (34ہزارڈالر) تک وصول کرنے کے اہل ہوں گے ۔وزیرمائیگریشن جوہان فورسل نے بتایا کہ ہم اپنی مائیگریشن پالیسی میں ایک مثالی تبدیلی لارہےہیں،فی الحال تارکین وطن فی خاندان 40ہزار کرونر کی حد کے ساتھ 10ہزار کرونر فی بالغ اور 5ہزار کرونر فی بچہ وصول کر سکتے ہیں۔سویڈن ڈیموکریٹس کے لڈوگ اسپلنگ نے بتایا کہ یہ گرانٹ 1984 سے جاری ہے، لیکن یہ نسبتاً زیادہ لوگوں کے علم میں نہیںہے، یہ کم ہے اور نسبتاً کم لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید