• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سیاسی جماعتوں نے ہم جنس پرستوں کو اہم عہدوں کیلئے نامزد کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں متعدد ناکامیوں کے بعد پہلے اعتراف کے طور پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہم جنس پرستوں کی حمایت کرتے ہوئے جماعت میں اندرونی گروپ بنایا ہے، جبکہ ایک اور سیاسی جماعت نے ہم جنس پرست کو ترجمان مقرر کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم سے خارج کردیا تھا، تاہم گزشتہ سال ہم جنس پرست کمیونٹی کو شدید مایوسی اس وقت ہوئی جب ہم جنس پرست شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کردیا گیا تھا، اور اس معاملے کا فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جنہوں نے کہا ہے قانون ساز ادارہ صحیح فورم ہے، کی جانب سے رواں ہفتے عوامی رائے حاصل کی کہ مذکورہ کمیونٹی کے لیے پالیسیوں کو زیادہ جامع اور مؤثر بنانے کا بہترین طریقہ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید