• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

ریاض (شاہدنعیم) شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ 12سال بعد دوبارہ کھل گیا۔سفارتخانے کے بیان میں میں کہا گیا کہ تقریب میں شامی حکومت کے عہدیداروں، سفارتکاروں، اہم شخصیات اور اسکالرز نے شرکت کی۔ سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور عبداللہ الحارث نے اس موقع پر کہا یہ دن سعودی عرب اور شام کے دررمیان تعلقات کی تاریخ کا اہم لمحہ ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے شام میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا اور 2011میں خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد مارچ 2012 میں اپنے تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید