• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: بچیوں سے زیادتی میں ملوث 7 افراد کو 25 برس تک قید کی سزا

لندن (اے ایف پی ) برطانیہ میں ان سات افراد کو سزاسنادی گئی ہے جنہیں دو عشرے قبل دو بچیوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کرنے کا الزام تھا۔ ان سات افراد کو 7 سے 25 برس کے درمیان قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ یہ کیس نیشنل کرائم ایجنسی کے آپریشن اسٹووڈ میں دائر ہوا تھا اور ااور یہ برطانیہ میں بچوں سے جنسی سلوکی کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کیس تھا، ان تحقیقات سے پتہ چلا تھ کہ اس نوعیت کے کیس جس میں زیادہ ترپاکستانی پس منظر کے حامل مرد ہیں انہوں نے 1400 سے زیادہ بچیوں کا استحصال کیا۔ اس سلسلے میں برطانیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت اورسماجی خدمت کے ادارے بچوں کے تحفظ میں اناکام رہے۔ تازہ ترین سزا نوہفتے تک شیفلیڈ کرائون کورٹ میں جاری رہنے والے ٹرائل کے بعد سنائی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید