• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کا سمندری طوفان ’یاگی‘ کے بعد امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر زور

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے جنوبی علاقے میں آنے والے طاقت ور طوفان یاگی کے بعد قدرتی آفات سے بچائو کی کوششوں میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔ رواں سال آنیوالا گیارہواں سمندری طوفان ʼیاگیʼ جمعے کے روز ہائی نان اور گوانگ ڈونگ صوبوں سے ٹکرایا تھاجس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 95زخمی ہو ئے۔ صدر شی جن پھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں کی ہدایت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید