اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دورہ یو اے ای‘ جنگی مشق نصل البحر میں شرکت،۔ ابو ظہبی آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا متحدہ عرب امارات بحریہ کے اعلی افسران اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے استقبال کیا۔ مشن کمانڈر کی کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کیساتھ میزبان اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔