• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے اگست 2024 کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اگست 2024 کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں جس میں جولائی کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 2.94 ارب ڈالر وطن بھیجے، تاہم یہ ترسیلات جولائی کے مقابلے 5.12 کروڑ ڈالر کم رہیں۔

دوسری جانب یہ ترسیلات گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں 84 کروڑ ڈالر زائد ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ورکرز ترسیلات 5.93 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اگست 2024 میں مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں نے 1.53 ارب ڈالر پاکستان بھیجے تاہم یہ ترسیلات جولائی کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 65 فیصد کم رہیں۔

اگست میں امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 1.17 ارب ڈالر بھیجے۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی اوسط 2.968 ارب ڈالر رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید